ایک نیوز:برطانوی خاتون کو پورے جسم پر ٹیٹو بنوانے کی وجہ سے ایک نئی مشکل کا سامنا ہے جس میں انہیں کوئی ملازمت پر رکھنے کو تیار نہیں۔
تفصیلات کےمطابق ویسے تو ٹیٹو دیکھنے والوں کی توجہ سمیٹتے ہیں لیکن بد قسمتی سے یہ ہی ٹیٹو برطانوی خاتون کی بے روزگاری کی وجہ بن گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق 46 سالہ سلاؤن نے جسم پر 800 ٹیٹو بنوا رکھے ہیں لیکن اس وجہ سے انہیں نہ صرف تنقید کا سامنا ہے بلکہ انہیں ملازمت کے حصول میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خاتون پہلے ٹوائلٹ کی صفائی کا کام کرتی تھی لیکن پھر چہرے اور جسم پر ٹیٹو بنوانے کی وجہ سے انہیں اس ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے اور اب انہیں کہیں بھی ملازمت نہیں مل رہی۔
خاتون نے بتایا کہ انہوں نے جسم پر پہلا ٹیٹو 20 سال کی عمر میں بنوایا تھا جس کے بعد انہیں ٹیٹو بنوانے کی عادت ہوگئی، ملازمت ملنے میں دشواری کے باوجود وہ ہر ہفتے 3 نئے ٹیٹو بنواتی رہتی ہیں۔
برطانوی خاتون نے کہا کہ میں 70 سال کی بھی کیوں نہ ہو جاؤ میں اپنی جلد پر ٹیٹو بنواتی رہوں گی اور اپنی پوری جلد کو نیلے رنگ میں رنگ دوں گی جیسے میں نے اپنے چہرے کو رنگا ہے اور میرا چہرا Smurf جیسا دکھتا ہے۔
Smurf بیلجیئم کی مزاحیہ کومک فرنچائز ہے جو چھوٹی، نیلی، انسان نما مخلوق کی ایک خیالی کالونی پر مرکوز ہے جو جنگل میں مشروم کی شکل کے گھروں میں رہتے ہیں۔
The Smurf امریکا کی بنائی گئی اینیمیٹڈ کومک کامیڈی فلم ہے جو دنیا بھر میں مشہور ہے۔