اسپین:طوفانی بارش اورآندھی نےتباہی مچادی

اسپین:طوفانی بارش اورآندھی نےتباہی مچادی
کیپشن: Spain: Torrential rain and wind caused havoc

ایک نیوز:اسپین میں طوفانی بارش اورآندھی نےتباہی مچادی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں،گاڑیوں کی چھتوں پرچڑھ کرلوگوں نےجان بچائی،نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اسپین کےشمالی علاقوں میں طوفانی بارش اورسیلابی ریلوں میں کئی افرادبہہ گئے،راستےمیں جوبھی آیاریلہ اُسےبہاکرلےگیا۔
ذرائع کےمطابق میڈرڈ کا شمالی علاقہ ذراگوسا غیر متوقع طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں،گاڑیوں کی چھتوں پرچڑھ کرلوگوں نےجان بچائی۔
ذرائع کےمطابق بعض علاقوں میں10منٹ کی بارش نےتباہی مچادی،کہیں اولےپڑےتوکہیں آندھی سےنظام زندگی مفلوج ہوگیا،موسمی صورتحال کےباعث بڑاعلاقہ بجلی سےمحروم ہوگیا،بارش اورآندھی سےتیارفصلیں تباہ ہوگئی۔