ایک نیوز:پشاورمیں جرگہ کےدوران فائرنگ سے4بھائی جاں بحق اور2افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پشاورکےعلاقےدیرکالونی غفورآبادمیں جرگہ کےدوران فائرنگ سے4افرادجاں بحق ہوگئے۔فائرنگ سے2افرادزخمی بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ رحمان بابا کی حدود غفور آباد ہزار خوانی میں اختر علی اور وحید کے مابین پلاٹ کے تنازع پر جرگہ کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار بھائی شکیل خان ، رفاقت خان، نثار خان اور وحید خان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں پی ٹی آئی ہزار خوانی کے ناظم بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر پولیس کے ہمراہ فوری طورپرموقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔