سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی شادی ،کرکٹرزکی شرکت

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی شادی ،کرکٹرزکی شرکت
کیپشن: Former all-rounder Shahid Afridi's daughter's wedding, participation of cricketers

ایک نیوز : پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی شادی ،کرکٹرز نے بھرپورشرکت کی۔

شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر سے کراچی کے مقامی ہال میں ہونے والی پروقار تقریب میں ہوئی۔ آج کی تقریب میں مہندی بھی ہوئی جس کے بعد اقصیٰ کی رخصتی ہوگئی۔ اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔

آج ہونے والی تقریب میں سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے کراچی میں لگنے والے قومی ٹریننگ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں خاص طور پر شرکت کی۔

تقریب میں بابر اعظم ، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود ، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان،سابق کرکٹرز معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس بھی شریک ہوئے۔

قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تقریب میں مہمانوں کے استقبال میں مصروف رہے۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا نکاح رواں برس فروری میں شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی انشا آفریدی سے ہوا تھا اور ان کی شادی بھی جلد طے ہے۔