حارث رؤف کی دعوت ولیمہ،کرکٹر،سیاسی شخصیات کی شرکت

حارث رؤف کی دعوت ولیمہ،کرکٹر،سیاسی شخصیات کی شرکت
کیپشن: Haris Rauf's Dawat Walima, participation of cricketers, political figures

ایک نیوز :قومی کرکٹر حارث رؤف کی دعوت ولیمہ میں بڑی تعداد میں سابق اور موجودہ کرکٹرز ،سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔

حارث رؤف نے دعوت ولیمہ میں  ہلکا سفید کوٹ اور کالی رنگ کا ٹراوئز پہنا ہوا تھا۔کراچی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم حارث روف کے ولیمے میں شرکت نہیں کر سکی ۔خراب موسم کے باعث پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو اسلام آباد روانہ ہونے کی اجازت نہیں ملی، قومی کرکٹرز نے ویڈیو میسج کے زریعے حارث روف کو شادی کی مبارکباددی۔

حارث رؤف کی دعوت ولیمہ میں سابق کرکٹر سہیل تنویر،مصباح الحق، عاقب جاوید ،عاطف رانا،فاسٹ بولر موسی خان ، فخر زمان ،فہیم اشرف، محمد وسیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

حارث رؤف کے ولیمہ میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی شرکت کی۔