ایک نیوز :عالمی بینک نےپاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے پراجیکٹ کے لیے 46 ملین ڈالر کی منظوری دیدی۔
عالمی بینک نے بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو بڑھانے اور صوبہ خیبر پختونخوا کے منتخب اضلاع میں شہریوں پر مبنی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے میں مدد کے لیے 46 ملین ڈالر کی منظوری دی ہے۔ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے خیبرپختونخوا سٹیزن سینٹرڈ سروس ڈیلیوری پروجیکٹ کے تحت فنانسنگ کی منظوری دی۔
ورلڈبینک کی جانب سےمیڈیاکو جاری بیان کے مطابق یہ منصوبہ صوبے میں صحت کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نئے ضم ہونے والے اضلاع میں شہریوں پر مبنی انتظامی سہولتی مراکز کے آپریشنز میں سپلائی اور ڈیمانڈ دونوں طرف کی مداخلتوں کی حمایت کرے گا۔
پاکستان کیلئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے کہا کہ یہ پروجیکٹ ماؤں بچوں کی صحت سے متعلق معیاری خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرے گا، دو سال سے کم عمر کے تقریباً تین لاکھ بچے چائلڈ ویلفیئر گرانٹس سے مستفید ہوں گے۔اور بچوں کے خاندانوں کو 12,500 روپے (تقریباً 45 امریکی ڈالر) ملیں گے۔یہ منصوبہ مقامی آبادی کو ضروری خدمات کی فراہمی کو فروغ دینے کے لیے سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹرز (سی ایف سی) کے ون ونڈو آپریشن ماڈل کو اپنانے میں خیبرپختونخوا حکومت کی مدد بھی کرے گا۔
سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹرزچائلڈ ویلنیس گرانٹس کی فراہمی کے علاوہ، مقامی کمیونٹیز کو رجسٹریشن کی خدمات بشمول پیدائش، موت، شادی، طلاق، خاندانی رجسٹریشن جیسی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ وغیرہ۔پانچ لاکھ ساٹھ ہزار افراد سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹرزمیں فراہم کردہ خدمات سے استفادہ کریں گے۔