ووٹر کی شاہ محمود قریشی پر تنقید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ووٹر کی شاہ محمود قریشی پر تنقید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ایک نیوز نیوز:ضمنی انتخابات پی پی 217 میں الیکشن مہم کے دوران شاہ محمود قریشی کے ووٹرز کے متکبرانہ جواب کو سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق جب اپنے بیٹے کی انتخابی مہم کے دوران شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ جب حلقہ پی پی 217 پہنچے تو ووٹرز نے ایک بار پھر انہیں گھیر لیا ۔ ایک جذباتی ووٹر کا کہنا تھا کہ محلے والے چار سال تک آپ سے ملنے کے لیئے دھکے کھاتے رہے ۔ملتان: آپ سے ایک سائن کرانے تھے وہ بھی چار سال میں نا کرا سکے ،۔ملتان: ہمارے مسائل حل نا ہوئے ہم چار سال ذلیل ہوتے رہے۔ جس پر شاہ محمود قریشی نے انتہائی متکبرانہ انداز میں جواب دیا کہ پتر ’’ہن سائن کراسکدا ایں تے کرا گھن‘‘