سول ایوی ایشن کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندےٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد اب ایئرپورٹ پر صبح کے اوقات میں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
Bird strikes spike during Eid Ul Azha. As such a multipronged awareness drive has been launched urging people to keep vicinity of airports clean by disposing of animal remains in a manner that avoids attracting birds. Let's not be casual; let's be responsible, and save lives! pic.twitter.com/SsgdMWnYQh
— PCAAOfficial (@official_pcaa) June 14, 2022
ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مون سون
کی وجہ سے ایئرپورٹ کے قریب پرندوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا، محفوظ سفر کے لئے صبح 5 سے 8 بجے تک ٹیک آف اور لینڈنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کو نوٹم جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر 11 جولائی سے صبح طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی ہوگی، ملکی وغیرملکی ایئر لائن نوٹم پرسختی سےعملدرآمد کریں۔
عید کی خوشیاں منائیں مگر انسانی جانوں کا خیال رکھیں۔
— Ministry of Aviation, Govt of Pakistan (@AviMinistryPK) July 7, 2022
بحیثیت زمہ دار شہری یہ ہم سب کا فرض ہے۔@GovtofPakistan @official_pcaa @Official_PIA pic.twitter.com/v9wpaGfj2A
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی 2 ماہ کیلئے لاگو ہوگی، اور صرف ہنگامی صورت میں طیارے کو لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ہی لاہور ائیرپورٹ پر4 سے زائد طیارے برڈ ہٹ (پرندہ ٹکرانے ) کا شکار ہوچکے ہیں، اور خوش قسمتی سے چاروں حادثات میں اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Flight Safety Awareness Campaign at AIIAP, Lahore.
— PCAAOfficial (@official_pcaa) July 7, 2022
_________________
AIIAP successfully organizes bird hits awareness leaflets dropping activity by aircraft in approach areas, (Bhatta Chowk, R. A.Bazar etc.) and take off areas (Alfaisal Town, Harbanspura etc.).@CS_Punjab pic.twitter.com/O2xaUOsIGN