عمران ریاض کو لاہور ٹول پلازہ پر قیدیوں کی گاڑی سے نکال کر سفید رنگ کی پرائیویٹ گاڑی میں بٹھایا گیا۔
انہوں نے عمران ریاض کو جس گاڑی میں منتقل کیا اس کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی لاہور کی سڑکوں پر گھومے ہی جا رہی ہے۔
�اینکر پرسن ارشد شریف نے عمران ریاض کو پرائیویٹ گاڑی میں لے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پولیس کے کس افسر نے انہیں کار میں منتقل کیا؟
سفید کار میں سادہ لباس میں موجود لوگ کون ہیں؟ کیا اعلیٰ عدلیہ اس بات کا نوٹس لے گی کہ عمران ریاض کو کیوں سفید کار میں بیٹھے لوگوں کےحوالے کیا گیا؟
صحافی شیریں زادہ کے مطابق عمران ریاض کو سی آئی اے کوتوالی منتقل کیا گیا ہے۔