پی ٹی سی ایل کا ڈی ایچ اے کو نئی خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ

Jul 08, 2022 | 14:48 PM

Hasan Moavia
ایک نیوز نیوز: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز 8 میں اپنی جدید ترین فلیش فائبر، آپٹک فائبر کیبل کے ذریعہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
پی ٹی سی ایل ڈی ایچ اے کے رہائشیوں اور کاروباری برادری کی کنیکٹیویٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بلا تعطل تیزرفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گی۔ پی ٹی سی ایل گروپ کے فکسڈ اینڈ وائرلیس ایکسیس ٹیکنیکل ساؤتھ کے سربراہ اشعر حیات صدیقی اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر حفیظ اللہ خان ڈی ایچ اے کراچی سیکرٹری نے شہزاد یوسف چیف بزنس آپریشنز آفیسر پی ٹی سی ایل اور خرم نور چیف فنانشل آفیسر ڈی ایچ اے کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد یوسف نے پی ٹی سی ایل پر مسلسل اعتماد کے لیے ڈی ایچ اے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی سی ایل پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا علمبردار اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے انفرادی اور انٹرپرائز صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے انفراسٹرکچر اور سروس ڈیلیوری کے نظام کو بڑھانے اور تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ اس طرح کی ہم ملک بھر میں نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کرتے ہیں اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریٹائرڈ بریگیڈیئر حفیظ اللہ خان سیکریٹری ڈی ایچ اے کراچی نے کہا ہمیں ڈی ایچ اے فیز 8 کی کمیونٹی کو اعلیٰ معیار کی آئی سی ٹی خدمات کی فراہمی کے لیے پی ٹی سی ایل کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔
مزیدخبریں