مہینوں شادی کی تیاریوں میں مصروف رہنے والے دولہا اور دلہن اپنے ہی ولیمے کی تقریب میں شرکت نہ کر پائے ۔رپورٹ کے مطابق دولہا حاذق عبداللّٰہ نے ولیمے کی تقریب سے چند روز قبل طبعیت ناساز ہونے پر کوویڈ ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔
حاذق عبداللّٰہ نے واضع کیا کہ ان کا نکاح 25 جون کو سادگی سے ہو چکا تھا۔ جب کہ ولیمے کی تقریب کے لیے انہوں نے 180 مہمانوں کو مدعو کیا تھا، احتیاطاً انہوں نے اپنی اہلیہ کا بھی کوویڈ ٹیسٹ کروایا اور ان کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا۔اس نوبیاہتا جوڑے کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا اور اس طرح ان کے ولیمے کی تقریب بغیر دولہا اور دلہن کے انجام پائی۔
حاذق عبداللّٰہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے ہی ولیمے کی تقریب میں ورچول جبکہ مہمانوں نے روایتی طریقے سے دھوم دھام سے شرکت کی۔