ریلوے ملازم کی دیانت داری کی نئی مثال قائم ،ویڈیو وائرل

ریلوے ملازم کی دیانت داری کی نئی مثال قائم ،ویڈیو وائرل
ایک نیوز نیوز: ریلوے ملازم صداقت ملک نے سچائی اور دیانت کی بڑی مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرین میں مسافر کا بیگ دوران سفرٹریک پرگرگیا تھا۔ بیگ میں مسافر کے کپڑے، قومی شناختی کارڈ اور ہزاروں روپےبھی موجود تھے۔ بیگ ملنے پر صداقت ملک نے اس بیگ کے ساتھ ویڈیو بنائی اوربیگ کو مسافر تک پہنچانے کی یقین دہانی بھٰی کروائی۔