مویشی منڈی میں چلتا پھرتا بینک

مویشی منڈی میں چلتا پھرتا بینک
ایک نیوز نیوز: راولپنڈی بھاٹا چوک کی مویشی منڈی میں کھڑی بس میں ہی اے ٹی ایم اور بینکنگ کی تمام سہولیات موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مویشی منڈی میں کھڑی بس نے کئی لوگوں کی پریشانی ختم کردی ہے، کیوں کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاکھوں روپے جیب میں لے کر گھومنا خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔ اس بس میں ناصرف اے ٹی ایم کی سہولت موجود ہے، بلکہ بیوپاری اپنی رقم با آسانی کھاتوں میں منتقل کرسکتے ہیں۔
انتظامیہ نے بھاٹا چوک کی مویشی منڈی نجی بینک کی چلتی پھرتی برانچ کھلوا دی جس میں اے ٹی ایم سمیت ہر سہولت موجود ہے۔



منڈی میں موجود گاہکوں کا کہنا ہے کہ قربانی کا جانور خریدنے والے سودا ہو جانے پر اے ٹی ایم سے نقدی نکلوا کر ادائیگی کرتے ہیں، اور بیوپاری اپنی کمائی رقم با آسانی کھاتوں میں منتقل کردیتے ہیں، جب کہ اس بس میں کاغذی کارروائی میں بھی باآسانی مدد ملتی ہے، جس کی وجہ سے خریداروں اور بیوپاریوں کو چوری ڈکیتی رہزنی کے خطرات سے نجات بھی مل گئی ہے۔
گاہکوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد سے آنے والے گاہک تو جانور خریدنے کے لئے پیسے ساتھ لاتے ہیں، لیکن دور دراز سے آنے والوں کے لیے یہ بہترین سہولیت ہے، اور یہ سہولت تو ملک کی ہر منڈی میں ہونی چاہیئے۔