سوشل میڈیا پر ایک ویب سائٹ کی خبر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ ’پتن‘ کی اس رپورٹ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ شرمناک حد تک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کیوں کی۔
پتن کی اس رپورٹ نےایک مرتبہ پھرثابت کردیاکہ شرمناک حدتک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کیطرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے EVMs کی مخالفت کیوں کی۔ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کےذریعے پاکستان میں دھاندلی کے163 طریقوں میں سے 130 سےچھٹکارا پایا جاسکتاتھاhttps://t.co/wrw4rCwWzt
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 8, 2022
سابق وزیراعظم نے لکھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے پاکستان میں دھاندلی کے 163 طریقوں میں سے 130 سے چھٹکارا پایا جا سکتا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں، جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں کمال تک مہارت حاصل کی۔