ایشیاکپ 2022 ،پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ منظر عام پرآگئی

ایشیاکپ 2022 ،پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ منظر عام پرآگئی
ایک نیوز نیوز: ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے سری لنکا کو ایشین کرکٹ کونسل سے اجازت مل گئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 28 اگست کو ٹکرائیں گے۔ سری لنکن بورڈ کو بھارتی حکام کی جانب سے ٹیم کی مقابلے میں شرکت کے حوالے سے گرین سگنل مل گیا ہے۔
ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہو گا اور ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔ ایونٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راؤنڈ میں شامل ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔ روہت شرما کی ٹیم اپنی شرمناک شکست کا بدلہ لینے کے لیے کوشاں ہو گی جب 2021 میں آخری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں انہیں 10 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔