ٹرین کی چھت سے گر کر 2 مسافر جاں بحق

Jul 08, 2022 | 11:52 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز:عیدالاضحیٰ کی آمد کہی خوشیاں تو کہی غم، ایک ایسا ہی واقعہ چنیوٹ میں پیش آیا جہاں ٹرین کی چھت سے گر کر 2 مسافر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین پر چنیوٹ کے قریب غفور آباد کے مقام پر پیش آیا۔
حکام کے مطابق عید کے رش کے باعث درجنوں مسافر ٹرین کی چھت پر سوار تھے، جب ٹرین چلی تو مسافر خود کو کنٹرول نہ کر سکے اور چھت سے نیچے گر کر جان کی بازی ہار گئے۔
مزیدخبریں