تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں منڈیاں سجی ہوئی ہیں، بھاری بھرکم جانور سے لے کر اونچا تگڑا اور چھوٹا جانور بھی موجود ہے، سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کیلئے عوام منڈی میں ایک بیوپاری سے دوسرے بیوپاری کے پاس چکر لگارہے ہیں لیکن عوام کو جانور خریدنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
بارشوں کے باوجود بھی جانوروں کے ریٹس میں کمی نہیں آئی اور منہ مانگی قیمتوں میں جانور فروخت ہورہے ہیں، مہنگائی کے باعث اپنی پسند کا جانور خریدنا عوام کیلئے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔