مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی

مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی
ایک نیوز نیوز: عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں عوام کا رش لگا ہوا ہے لیکن جانوروں کی قیمتوں نے شہریوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں منڈیاں سجی ہوئی ہیں، بھاری بھرکم جانور سے لے کر اونچا تگڑا اور چھوٹا جانور بھی موجود ہے، سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کیلئے عوام منڈی میں ایک بیوپاری سے دوسرے بیوپاری کے پاس چکر لگارہے ہیں لیکن عوام کو جانور خریدنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
بارشوں کے باوجود بھی جانوروں کے ریٹس میں کمی نہیں آئی اور منہ مانگی قیمتوں میں جانور فروخت ہورہے ہیں، مہنگائی کے باعث اپنی پسند کا جانور خریدنا عوام کیلئے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔