سندھ حکومت کا کینجھر جھیل پرسولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ

Jul 08, 2022 | 11:11 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: سندھ میں 500 میگاواٹ کا پہلا فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ کینجھر جھیل پر لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ 40 کروڑ ڈالرکی لاگت سے منصوبہ 2 سال میں بجلی پیدا کرنا شروع کردے گا۔
دوسری جانب سندھ کابینہ نے سندھ الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
اجلاس میں کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ اس اتھارٹی کی ضرورت ہے تاکہ توانائی کے منصوبے آگے بڑھ سکیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے تمام سرکاری دفاتر کو سولر پر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مزیدخبریں