تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار راحت فتح علی خان بھی ایف بی آرکے ریڈار پر آگئے،ایف بی آر نے جب ان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا انکشاف کیا جس میں 60 ملین روپے سے زائد کا بیلنس موجود ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے راحت فتح علی خان پر 43 ملین روپے کا ٹیکس عائد کرتے ہوئے انہیں ادائیگی کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔
ایف بی آر نے دریافت کیا کہ راحت فتح علی خان کے کئی خفیہ اکاؤنٹس ہیں تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے صرف دو بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اینڈ لینڈ ریونیو نے راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس سے 60 ملین روپے سے زائد کا سراغ لگایا ہے۔