تفصیلات کے مطابق عازمین عبادات، تلاوت اور استغفار میں مصروف رہے۔ نماز فجر کے بعد عازمین میدان عرفات روانہ ہوگئے۔
10 لاکھ سے زائد عازمین آج حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے، خطبہ حج پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجکر 40 منٹ پر دیا جائے گا۔
غروب آفتاب کے وقت اذان مغرب سے قبل میدان عرفات سے مزدلفہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ نماز عشاء کے وقت مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔
عازمین مزدلفہ میں رات قیام اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کریں گے اور فجر کی نماز ادا کرکے رمی ( بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے) کے لیے جمرات روانہ ہوجائیں گے۔
اس کے بعد وہ قربانی کریں گے اور پھر حلق کروا کے احرام اتار کر اس کی پابندیوں سے آزاد ہوجائیں گے۔