قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 21 ہزار 137 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 693 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا سے اموات کی شرح صفر فیصد رہی لیکن کرونا مثبت کیسزکی شرح 3.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 165 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ بھر میں کرونا کے باعث اموات کی کل 13,566 تعداد ہو چکی ہے.جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 739 ہو چکی ہے۔
اب تک صوبہ بھر میں 493,148 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔