تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پرجدید ترین ہتھیاروں کی غیر قانونی کھیپ پکڑی گئی، نہایت طاقتور رائفلز کی امپورٹ میں قانونی تقاضوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 7.62 کیلیبر کے ہتھیار ممنوعہ فہرست میں شامل ہیں۔
اسلحہ ماہرین نے کہا کہ امپورٹ کی جانے والی رائفل کی مقامی قیمت12 لاکھ روپے ہے جبکہ اسے خودکار بنانا بھی ممکن ہے۔
18 انچ سے چھوٹی بیر ل کی رائفل امپورٹ کرنا منع ہے جبکہ پکڑی گئی رائفلز کی بیرل11 انچ ہے۔
کراچی کی ایک آرمز کمپنی نے رائفلز لاہور ایئرپورٹ پر منگوائیں لیکن سندھ حکومت سے امپورٹ لائسنس حاصل نہیں کیا اور نجی کمپنی نے محکمہ داخلہ پنجاب سے ٹرانسپورٹیشن لائسنس بھی حاصل نہیں کیا، لائسنس کے بغیر اسلحہ کی منتقلی غیر قانونی ہے۔
ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے اسلحہ ماہرین کے ذریعے ہتھیاروں کی تکنیکی جانچ شروع کردی ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ امپورٹ کیلئے درکار سندھ اور پنجاب کے لائسنسوں بارے پڑتا ل کررہے ہیں، اگر دستاویزات نامکمل اور امپورٹ کردہ رائفلز کا کیلیبر ممنوعہ ثابت ہوا تو کھیپ ضبط کر لی جائے گی۔