کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگاکر بیٹھ جائیں گے: مریم نواز

Jul 08, 2021 | 18:07 PM

admin
مظفر آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اب وہ جماعت نہیں رہی ، ہمیں حکومت کے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کا ہنر آگیا اور اگر کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور اسلام آباد پر کیمپ لگاکر بیٹھ جائیں گے۔

مظفر آبادکے قریب چھترکلاس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نےکشمیرکےلیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنےکا کہا تھا اور آج تک خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کشمیر کی آزادی اور حقوق کی جنگ لڑے گا، نواز شریف نے مجھے کہا کہ کشمیر جاؤ وہاں تمہیں کوئی خطرہ نہیں، ان کا کہناتھا کہ میری رگوں میں کشمیری باپ اور ماں کا خون ہے ، ووٹ چور ی کرکے آنے والے کے دور میں بھارت کشمیر کی حیثیت بدل دیتا ہے،کیا لوگ یہ توقع رکھتےہیں کہ کشمیر گنواں کر بولیں میں کیا کروں۔

مریم نواز نے کہا کہ حکمران کہتےہیں نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، لیکن ان سے اتنےخوفزدہ ہیں نوازشریف سےبات شروع اورختم کرتےہیں، مسلم لیگ ن آج چٹان بن کر کھڑی ہے، جو لوگ کشمیر کے الیکشن کو چوری کرنا چاہتے ہیں، وہ سن لیں کہ مسلم لیگ ن اب وہ ن لیگ نہیں رہی، ن لیگ کو تمہارے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کا ہنر آگیا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ن لیگ کے رہنما و کارکنان کو ووٹ چوری روکنا آگئی ہے، ڈسکہ کی سیٹ حکومت کے حلق سے نکلوائی تھی، 2018 کے بعد حکومت کو آج تین سال بعد بھی الیکشن چوری کی ضرورت پڑ رہی ہے، اگر تم نے ن لیگ کا کشمیر میں جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو آخر تک تمہارا پیچھا کریں گے، شاہراہ دستور پر کیمپ لگاکر بیٹھ جائیں گے، ووٹ چوروں کو الٹے پاؤں کشمیر سے بھاگنے پر مجبور کردیں گے۔

مزیدخبریں