ایک نیوز: پاکستانی اوپنگ بیٹر صائم ایوب جو علاج کے لئے لندن پہنچے تھے انکی انجریسے متعلق نئی اہم تفصیلات سامنے ٓ آئی ہیں۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد میڈیا رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ وہ 6 ہفتوں کے لئے ہر طرح کی کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
صائم ایوب کے بارے میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔
زرائع کے مطابق، نو لک شاٹ کے ماہر صائم ایوب کو لندن علاج کے لیے پہنچنے کے بعد آج ڈاکٹروں کی ٹیم نے انکا معائنہ کیا۔
ذرائع نے مزید دعوہ کیا ہے کہ چیک اپ کے دوران صائم ایوب کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن کی رپورٹ کل آئے گی۔
اورکل رپورٹ دیکھنے کے بعد ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کے علاج میں کتنا وقت لگے گا۔
علاوہ ازیں، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیٹر صائم ایوب کے علاج معالجے کے لئے مکمل تعاون کا اعلان بھی کیا ہے۔
اس سے قبل صائم ایوب اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیپ ٹاون سے لندن پہنچے تھے جہاں لندن ہائی کمشن کا عملہ صائم ایوب کی دیکھ بھال میں مکمل معاونت کر رہا ہے۔