بیرون ممالک   میں  کچھ لوگ پی ٹی آئی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ،شیرافضل 

بیرون ممالک   میں  کچھ لوگ پی ٹی آئی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ،شیرافضل 
کیپشن: Some people in foreign countries are bringing PTI into disrepute, Shira Fazl

ایک نیوز:رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے  بیرون ممالک   میں  کچھ لوگ پی ٹی آئی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔  

 تفصیلات کے مطابق  اڈیالہ جیل  کے باہر شیر افضل مروت  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا    آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آیا تھا، جب سے نیا سپرنٹنڈنٹ  آیا ہے اس نے بانی کی زندگی بھی اجیرن کی ہے، مذاکرات  کیلئے جیل آنا بانی سے ملنا ضروری ہے ، جیل  سپرنٹنڈنٹ  نے مجھے بانی سے ملنے نہیں دیا ،ہائیکورٹ نے احکامات دئیے ہیں بلارکاوٹ ملاقاتیں کرائی جائیں ، مذاکرات کی ٹیبل پر آکر پی ٹی آئی نے لچک دکھائی ہے، جیل میں کیس پر کیس لگا ہوا ہے، میں بانی کو  مذاکرات  کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر سامنے رکھنا چاہتا تھا، بانی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرینڈنٹ جیل کے خلاف پٹیشن دائر  کروں گا۔  

  انہوں  نے کہا بیرون ممالک   میں  کچھ لوگ پی ٹی آئی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ، بیرون ممالک  میں  عادل راجہ جیسے  لوگوں کی وجہ سے پی ٹی آئی بدنام ہورہی ہے ، بیرون ممالک  کچھ لوگ میڈیا صحافیوں کو ٹارگیٹ کررہے ہیں، بیرون ممالک  میں  کچھ لوگ ڈالر کمانے کیلئے پی ٹی آئی کو استعمال کررہے ہیں، یہ بدبخت گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں۔