کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو  نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا   

کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو  نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا   
کیپشن: Canadian Prime Minister Justin Trudeau gave a blunt answer to Trump

ویب ڈیسک:کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔

کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان اس بات کا اظہار ہے کہ انہیں سمجھ ہی نہیں کہ کینیڈا کی اصل طاقت ہے کیا اور کینیڈا کبھی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی نومنتخب امریکی صدر کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا، کنزریٹو اپوزیشن لیڈر نے بھی کہا کہ کینیڈا ایک عظیم خودمختار ملک ہے اور یہ کبھی امریکا کی 51 ویں ریاست نہیں بنے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی قوت استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بننا  چاہئے، ٹرمپ نے کہا کہ وہ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا ءپر 25فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

یاد رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہوا ہے، 6 جنوری کو جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔