اسرائیل فورسز کی غزہ پر بمباری میں کمی نہ آئی،مزید 31 فلسطینی  شہید 

اسرائیل فورسز کی غزہ پر بمباری میں کمی نہ آئی،مزید 31 فلسطینی  شہید 
کیپشن: The bombing of Gaza by Israeli forces did not decrease, 31 more Palestinians were martyred

ویب ڈیسک: اسرائیلی فورسز کی غزہ کے نہتے مسلمانوں پر بمباری جاری رہی، 24 گھنٹے میں مزید 31 فلسطینی شہید جبکہ  57 افراد زخمی  ہوگئے ۔

مرکزی بوریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بچے سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے،جنوبی رفاہ پر دو اسرائیلی حملے ہوئے، 2 کسانوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے، نصیرات پناہ گزین کیمپ میں 2فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے پر بھی بمباری کی گئی جس کے باعث متعدد شہادتوں کی اطلاعات ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 885 ہوگئی،  ایک  لاکھ 9 ہزار 196 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں بذریعہ ایمبولینس چھاپے مارنے لگی، ویڈیو سامنے آگئی۔

اسرائیلی کارروائی میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، حماس کے ساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا کیپٹن اور ایک میجر ہلاک جبکہ 4 سپاہی زخمی ہوگئے۔