ایک نیوز : صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے پی پی236وہاڑی سے محمد اویس خان خاکوانی نے ملاقات کی ، اویس خان خاکوانی ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے اویس خاکوانی کو پارٹی مفلر پہنا کر شمولیت پر خیر مقدم کیا ،اویس خان خاکوانی نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا ۔
اویس خاکوانی نے اس موقع پر کہا کہ جنوبی پنجاب میں آئی پی پی کی مضبوطی کے لئے دن رات کام کریں گے،:عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور بہتری اور انفرادیت میں اپنی مثال آپ ہے،آئی پی پی غریب اور پسے ہوئے طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا چاہتی ہے، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اویس خاکوانی پی پی236وہاڑی سے آئی پی پی کے امیدوار پنجاب اسمبلی ہونگے ، اُن کے والد محمد امین خان خاکوانی اپنے علاقے کی اہم سیاسی شخصیت رہ چکے ہیں۔