سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری

Jan 08, 2024 | 23:13 PM

ایک نیوز :  سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔
آرڈیننس کے مطابق کنٹریبیوشن پینشن اسکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم دونوں پینشن اکانٹ میں حصہ ڈالیں گے،یہ رقم پنشن فنڈ میں سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ تک انویسٹ کی جائے گی،ریٹائرمنٹ پر پنشن فنڈ میں جمع کی گئی رقم کو دوبارہ انویسٹ کرکے سرکاری ملازم کی ماہانہ پنشن کی ادائیگی کی جائے گی،کنٹریبیوشن پنشن سکیم کا اطلاق آرڈیننس کی جاری کردہ تاریخ یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہوگا، برطرف سرکاری ملازم پینشن کا حق دار نہیں ہوگا،آئین کے آرٹیکل 128 کی شق (01) کے تحت گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سرکاری ملازمین ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا.

مزیدخبریں