ایک نیوز :تاحیات نااہلی پرعدالتی فیصلے کےبعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف کے حلقے این اے 130،پی پی 173کے حلقے میں نوازشریف کی نااہلی ختم ہونے پر سعدیہ تیمور،میاں مرغوب احمد کی جانب سے خواتین میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور کارکنوں کی جانب سے عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیاگیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پرسابق وزیر رانامشہود احمد کی جانب سے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔
مسلم لیگ ہاؤس میں کارکن وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگاتے رہے۔