ویب ڈیسک:شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ میں حوالدار محمد ظاہر شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار محمد ظاہر شہید ہوگئے، 41 سالہ شہید ضلع مردان کے رہائشی ہیں، جس نے بہادری سے لڑنے کے بعد شہادت کو گلے لگا لیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے اپریشن جاری ہے، افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔