ویب ڈیسک:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ کراچی کے لیے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے۔الیکٹرک مونس عبداللہ علوی، چیف فنانس آفیسر کے الیکٹرک عامر غزینی اور ریگولیٹری آفیسر کے الیکٹرک عمران قریشی شامل تھے۔
نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی، چیئرمین نیپرا وسیم مختار، چیف ایگزیکٹو آفیسر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ریحان اختر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
کے الیکٹرک کے وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی، چیف فائنانس آفیسر کے الیکٹرک عامر غزینی اور ریگولیٹری آفیسر کے الیکٹرک عمران قریشی شامل تھے۔
نگراں وزیراعظم کو کے الیکٹرک کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی، وفد نے انوار الحق کاکڑ کا کےالیکٹرک کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
وفد نے کے الیکٹرک کے لیے 390 ارب کے سرمایہ کاری پلان اور قابل تجدید توانائی کے 640 میگاواٹ کے منصوبوں کے لیے نرخوں کی منظوری اور 1000 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی پر نگراں وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
نگراں وزیراعظم نے وزارت توانائی کو کے الیکٹرک کے دیگر مسائل کا باہمی مشاورت سے مستقل حل نکالنے کی ہدایت بھی کی اورکہا کہ بجلی صارفین کی قوت خرید اور ان کی بہبود پالیسی کا محور ہونا چاہیئے۔