آئین کی کسی شق میں تاحیات نااہلی کا ذکر نہیں،ن لیگ

آئین کی کسی شق میں تاحیات نااہلی کا ذکر نہیں،ن لیگ
کیپشن: آئین کی کسی شق میں تاحیات نااہلی کا ذکر نہیں،ن لیگ

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ  سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی معاملے میں بروقت فیصلہ کیا ہے۔

رہنما ن لیگ اعظم نذیر تارڑ کا عدالتی فیصلے پرردعمل میں کہنا ہے کہ نااہلی غیر منصفانہ فیصلہ تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک دھبہ صاف ہوا ہے۔
 سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا کہنا ہے کہ تاحیات نا اہلی آئینی طور پر درست نہیں تھی، آج سپریم کورٹ نے برسوں بعد اس نقصان کی تلافی کردی۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاحیات نا اہلی کا فیصلہ آئین کے خلاف تھا۔ کسی لاڈلے کو صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ بانٹے اور کسی کو سزا دی گئی۔ آج کا فیصلہ اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف آیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ نواز شریف نے مشکل وقت میں فیصلہ اللّٰہ تعالیٰ پر چھوڑا تھا۔ نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے تاحیات نااہلی کی عدالتی ناانصافی کا سیاہ باب ختم ہوا۔

ن لیگ کے رہنما انجم عقیل خان کاکہنا ہے کہ  تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دینا پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح کا دن ہے۔آج عدالت عالیہ نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ۔ نواز شریف کو نااہل کر کے پاکستان کو سیاسی عدم استحکام میں ایک سوچی سمجھی سازش کے ساتھ دھکیلا گیا ۔