ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعظم کیلئے نواز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان

Jan 08, 2024 | 21:22 PM

ویب ڈیسک :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بات چیت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے انتخابات کے بعد وزیر اعظم کے لیے ووٹ نواز شریف کو دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں مستقبل کے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما ایم کیوایم و سابق وفاقی وزیر امین الحق نے بات چیت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ سیٹوں پر بات ہوئی ہے، کچھ سیٹوں پر مزید بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے ساتھ بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی ہے اور ہم مشترکہ مؤقف کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا اچھا فیصلہ آیا ہے، نواز شریف وزیر اعظم کے امیدوار ہوئے تو ایم کیو ایم ووٹ نواز شریف کو دے گی۔امین الحق نے خواہش ظاہر کی کہ انتخابات کے بعد اتحادی حکومت قائم ہو اور سندھ میں اتحادی حکومت کے لیے مشترکہ طورپر آگے بڑھنا ہے۔

مزیدخبریں