خام تیل کی قیمتوں میں کمی

خام تیل کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ویب ڈیسک:سعودی عرب نے خام تیل کے نرخ میں ایک فیصد سے زیادہ کی کمی کردی۔
لندن میں برینٹ آئل کے نرخ ایک فیصد یعنی 86 سینٹ کی کمی سے 77.9 ڈالر فی بیرل کے نرخ تک آگئے۔ دوسری طرف یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے نرخ 1.15 فیصد 85 سینٹ کی کمی سے 72.96 ڈالر کی سطح پر آگئے۔
سعودی عرب نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی طرف سے رسد بڑھائے جانے اور غیر معمولی مسابقت کے باعث نرخ گرائے ہیں۔ سعودی عرب کے اقدام سے اس کے تیل کے نرخ 27 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا۔