ایک نیوز:رہنماتحریک انصاف حماد اظہر کاکہنا ہے کہ لاڈلے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار پائے ۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سپریم کورٹ کے تاحیات نااہلی کیس کے فیصلے کے ردعمل میں ٹویٹ(ایکس )پرلکھا کہ ’جن پر جھوٹے پرچے اور صرف الزام ہیں وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے لیکن جو سزایافتہ تھے اور اعلیٰ ترین عدالت سے نااہل قرار پائے، وہ لاڈلے الیکشن کے لیے اہل قرار۔ واہ
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کا فیصلہ سناتے ہوئے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کر دی۔7صحفات پرمشتمل تحریری حکمنامہ بھی جاری کردیاگیا۔
سپریم کورٹ کا تحریری حکم میں کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل62 ون ایف خود سے نفاذ نہیں ہوتا۔62ون ایف کی کوئی قانون وضاحت نہیں کرتا ۔ سپریم کورٹ کے پاس آئین کے آرٹیکل 184(3) میں کسی کی نااہلی کا اختیار نہیں ۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سات رکنی پینچ کی موجودگی میں مختصر فیصلہ سنایا، جو ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا۔
سپریم کورٹ نے6-1سے فیصلہ سناتے ہوئے سمیع اللہ بلوچ کا فیصلہ ختم کردیا۔جسٹس یحی آفریدی نے اکثریتی فیصلہ سے اختلاف کیا۔