ایک نیوز :اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت سپریم کورٹ نے منظور کی تھی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے روبکار جاری کیے۔تاہم، عمران خان توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہونے کے باعث رہا نہیں ہو سکیں گے۔یاد رہے کہ 17 نومبر کو سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سائفر کیس :عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری
Jan 08, 2024 | 18:49 PM