امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی بلاول بھٹو سے اہم ملاقات

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی بلاول بھٹو سے اہم ملاقات
کیپشن: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی بلاول بھٹو سے اہم ملاقات

ایک نیوز :پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نےپیپلزپارٹی کے چیئر مین  بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات کے حوالے سے امریکی سفارتخانہ کے قائم مقام  ترجمان تھامس منٹگمری نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے وسیع تر سیاسی شراکت داروں  کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے تسلسل میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کا مقصد آزادانہ ، منصفانہ اور شمولیت پر مبنی انتخابات کی اہمیت سمیت موجودہ سیاسی اُمورپر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ فریقین نے امریکہ  اور  پاکستان کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری  تعلقات کی اہمیت اور یو ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک  میں پیشرفت  کے موضوعات پر بھی گفتگو کی۔