ویب ڈیسک :اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے تاحیات نااہلی سے متعلق فیصلے پر ردعمل دے دیا۔
اٹارنی جنرل کاردعمل میں کہنا ہے کہ سپریم کورٹ 184 تھری اور ہائی کورٹ 199 کے تحت آرٹیکل 62 ون ایف کی ڈکلیئریشن نہیں دے سکتیں۔ قانون میں نہیں درج کہ کون سی عدالت آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ڈکلیئریشن دے سکتی ہے۔
اٹارنی جنرل نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ سے متعلق فیصلہ نہیں دیا۔
صحافی نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ الیکشن ٹریبونلز اب کس قانون پر انحصار کریں گے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے منصور عثمان اعوان نے کہا کہ یہ تو ان کو دیکھنا ہے ان کے سامنے 62 ون ایف کی اپیلیں کون سی ہیں۔