ویب ڈیسک : برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے عمران خان کا شائع کردہ مضمون ایک مرتبہ پھر پوسٹ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں الیکشن سے قبل سوشل میڈیا پر انتخابات کے حوالے متعدد موضوعات میں سے ’دی اکانومسٹ‘ بھی کئی دن سے ٹرینڈ کر رہا ہے اور اب تک اس جریدے نے عمران خان کا لکھا گیا مضمون آٹھویں بار اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
عمران خان کا یہ مضمون ’دی اکانومسٹ‘ کے صرف ایکس اکاؤنٹ سے اب تک 2 کروڑ سے زیادہ ویوز حاصل کر چکا ہے۔ ویب سائٹ نیوز گُرو کے مطابق ’دی اکانومسٹ‘ کا یہ مضمون 2007 سے اب تک کا سب سے پڑھا جانے والا مضمون بھی بن چکا ہے۔برطانوی جریدے میں شائع ہونے والے مضمون میں عمران خان نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اپنے تحفظات ظاہر کیے تھے۔