ایک نیوز :نگران وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن میں ایک ماہ کی توسیع کردی ۔
ذرائع کےمطابق نگران حکومت نے انکوائری کمیشن میں توسیع کے حوالے سے کابینہ کی سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی،فیض آباد دھرنا کیس کا انکوائری کمیشن تمام متعلقہ حکام کے بیانات قلمبند کر رہا ہے،سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی بیان ریکارڈ کراچکے ہیں ،سابق وزیراعظم شہباز شریف کو بطور وزیر اعلی پنجاب کے کمیشن نے طلب کر رکھا ہے ۔کمیشن نے میاں شہباز شریف کو ان کی خواہش پر سوال نامہ بھی ارسال کر رکھا ہے۔