لاہور میں کینال روڈ پر پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثہ تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے کیوجہ سے رونما ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گاڑیاں ٹکرانے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی ،حادثے کے باعث کینال روڈ ایف سی پل کی جانب مال روڈ لوڈ بڑھ گیا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے حکم پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ،ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ گاڑیوں کو سائیڈ پر کروا دیا گیا،شہری مناسب اور مقررہ حد رفتار سے سفر کریں۔