سردی کی شدید لہر ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Jan 08, 2024 | 17:47 PM

ویب ڈیسک :سردی کی شدید لہر کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق  صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو احتیاطی تدابیر بارے مہم چلانے کی ہدایت  کی گئی ہے ،پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ڈی سیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ۔ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین نے مراسلہ جاری کیا ، مراسلے میں کہا گیا کہ سردی ،دھند، برف باری میں ذرا سی لاپروائی جان لیوا ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ  ہیٹر کے استعمال ، خطرناک گیسوں بارے شعور بیدار کیا جائے۔  سیاحت کے لئے جانے والوں کو تمام ضروری ہدایات فراہم کی جائیں ۔ ضلعی انتظامیہ مقامی سطح پر بھرپور مہم چلائے۔  میڈیا سمیت تمام کمیونیکیشن ٹولز کے ذریعے لوگوں کو ضروری معلومات دی جائیں ۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق  عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ گیس ہیٹرز ، گیزر وغیرہ کے استعمال میں لاپروائی سے جانیں ضائع ہوتی ہیں۔  احتیاطی تدابیر اختیار کر کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں