گلوکارعلی ظفرکاگانا”جھوم“بھارتی فلم کاحصہ بن گیا

گلوکارعلی ظفرکاگنا”جھوم“بھارتی فلم کاحصہ بن گیا
کیپشن: گلوکارعلی ظفرکاگنا”جھوم“بھارتی فلم کاحصہ بن گیا

ویب ڈیسک :گلوکارعلی ظفرکا مشہور گیت”جھوم“بھارتی فلم ”کریک“کیلئے بھارتی گلوکار گائیں گے۔

 نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال اور گلوکار وشال مشرا کی آواز میں علی ظفر کا گیت”جھوم“ ریکارڈ کیا جائے گا ۔

بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال  کاکہنا ہے کہ  ہمیشہ سے علی ظفر کی بڑی مداح رہی ہوں۔گانا " جھوم" میرے دل کے قریب رہاہے۔

گلوکارعلی ظفرکاکہنا ہے کہ شریا گھوشال کے خوبصورت الفاظ کا مشکور ہوں۔ آپ دورہ حاضر کی سب سے زبردست گلوکارہ ہیں۔ شریا گھوشال کی آواز میں اپنے گیت " جھوم" کا بے صبری سے انتظار ہے۔ مکمل یقین ہے کہ دونوں گلوکار " جھوم" گانے سے انصاف کریں گے۔