رشتےسےانکار،ٹیچر پر تیزاب پھینک کربیرون ملک فرارہونیوالےملزم گرفتار

Jan 08, 2024 | 17:01 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ پیس آیا،دو موٹرسائیکل سواروں نے عائشہ نامی ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ نے رشتہ کرنےسےانکار کیا،ملزم عمر نے تیزاب پھینک  دیا،دو موٹرسائیکل سواروں نے عائشہ نامی ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا ۔تیزاب سے سکول ٹیچر عائشہ کا چہرہ جھلس گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ملزم ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا،ملزم متاثرہ عائشہ کو پسند کرتا تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کے حکم پر ملزمان کی دوبئی فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیاگیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن منیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عمر فاروق اور غلام مصطفی کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے رشتہ دینے سے انکار پر کیمسٹری کی ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا تھا،دونوں گرفتار ملزمان متاثرہ لڑکی کے رشتہ دار ہیں،ملزمان سنگین واردات کے بعد دوبئی فرار ہونے والے تھے،ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،پولیس پراسکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری  کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی طرف سے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں