ایک نیوز: پنجاب بھر میں سردی کی چھٹیوں کے باعث تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سردی کی لہر کے باوجود تعلیمی ادارے 10جنوری سے کھلیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ 10جنوری سے 22جنوری تک سکول ساڑھے 9بجے لگیں گے، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کو شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے اور جیکٹ پہننے کی ہدایت کی۔
Due to the ongoing winter wave, schools will resume on 10th Jan, 2024. From 10th to 22nd Jan, schools will start at 9:30 am. It is highly advisable to wear jackets and warm clothes.@SchoolEduPunjab @punjab_hed pic.twitter.com/P4fsr54VqB
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 8, 2024