کراچی: سریے کی فی ٹن قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ

Jan 08, 2024 | 15:34 PM

ایک نیوز: تعمیراتی صنعت کے بنیادی خام مال سریے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سریے کی قیمت میں 3000 روپے فی ٹن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  

بتایا گیا ہے کہ مختلف گیج کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سریے کی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

صدر آل آئرن مرچنٹس ایسوسی ایشن حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ سمندری جہازوں کے پورٹ پر پہنچنے میں تاخیر کے باعث اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ شرح سود میں اضافہ اور عالمی خام مال کی قیمتوں میں اضافہ بھی صورتحال کی وجہ ہے۔

مزیدخبریں