سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی

Jan 08, 2024 | 15:25 PM

ایک نیوز: سونے بڑھتی قیمتوں کو ایک مرتبہ پھر بریک لگ گئی۔ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 1سو روپے ہوگئی ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1629 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 85 ہزار 271 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 18 ڈالرز کمی سے 2047 ڈالر فی اونس کی سطح تک آگیا ہے۔

مزیدخبریں