ویب ڈیسک: الاسکا ایئرلائنز طیارہ حادثہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں جہاز کا ایک گمشدہ حصہ مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الاسکا ایئرلائنز کے طیارے کے اکھڑنے والے دروازے کا پلگ ٹیچر کے گھر کے لان سے مل گیا۔ پورٹ لینڈ شہر کے علاقے سیڈرہل میں رہائش پذیر باب نامی اسکول ٹیچر نے حکام کوبتایا ہے کہ یہ پلگ اس کے لان میں گرا ملا تھا۔
یادرہے اوریگان سے کیلیفورنیا جانے والے بوئنگ 737 میکس 9 طیارے نے جس میں 171 مسافر سوار تھے دروازہ اکھڑنے کےباعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔
اب پورٹ لینڈ کے سیڈر ہلز سے ایک اسکول ٹیچر نے جہاز کا پلگ برآمد کیا ہے۔
NTSB کی سربراہ جینیفر ہومنڈی نے پلگ کے ملنے کو حادثے کی تحقیقات میں اہم قدم قرار دیا ہے۔
یادرہے بوئنگ 737 میکس 9 طیارے کے پائلٹوں نے تین سابقہ پروازوں پر بھی پریشر وارننگ لائٹس کی اطلاع دی تھی-
کاک پٹ وائس ریکارڈر (CVR) کے پاس کوئی ڈیٹا نہیں تھا کیونکہ اسے دو گھنٹے کے اندر دوبارہ حاصل نہیں کیا گیا تھا۔
CVR کے لیے سرکٹ بریکر کو نہیں کھینچا گیا تھا۔ یاد رہے یہ ریکارڈنگ حادثے کی تحقیقات کے لیےاہم ترین ہے۔
یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے 171 بوئنگ 737 میکس 9 طیاروں کو معائنہ کرنے کے لیے گراؤنڈ کر دیا ہے۔ جس کے باعث سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔